LIVE

کراچی :مسافر سے ایک کلوہیروئن برآمد

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

کراچی ائیرپورٹ سے دوحا جانے والے مسافر کو ایک کلو ہیروئن سمیت پکڑ لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے کارروائی کی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد عاصم پرواز کیو آر 605 کے ذریعے کراچی سے دوحا جارہاتھا، تلاشی کے دوران اس سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے ضروری کارروائی کے بعد مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کےحوالے کردیا ہے۔