LIVE

سعودی عرب، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری پر ٹیکس عائد

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

سعودی حکومت نے تیل اور گیس کی پیداواری کے شعبے میں سرمایہ کاری پر انکم ٹیکس عائد کردیا ہے جس سے قومی ادارہ ارامکو کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فرمارواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں سرمایہ کاری پر عائد ٹیکسوں کی شرح بیان کی گئی ہے جس کے تحت 375 ارب ریال سے زائد سرمایہ کاروں پر ٹیکس کی شرح 50 فیصد رکھی گئی جبکہ کم از کم سرمایہ جس کا حجم 225 ارب ریال سے کم ہے پر 85 فیصد انکم ٹیکس عائد کی گئی۔

عرب ٹی وی کا کہنا ہے ان ٹیکسوں سے تیل کی قومی پیداواری آرمکو کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔