LIVE

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان ایک درجے نیچے آگیا

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے ،پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعدپانچویں سے چھٹے نمبر پر آگئی ۔

آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے،آسٹریلیا دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ نے تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں جبکہ گرین شرٹ کا کوئی بھی بالر ٹاپ دس میں شامل نہیں۔

بیٹسمینوں کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے پہلا ،بھارت کے پوجارا نے دوسرا اور انگلینڈ کے جوروٹ نے تیسرا نمبر حاصل کر رکھا ہے۔

بولروں کی ابتدائی تین رینکنگ پر ایشیائی کھلاڑی قابض ہیں،جن میں بھارت کے رویندر جدیجا اور ایشوین بالترتیب پہلے اور دوسرے جبکہ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔