LIVE

مردم شماری: آج بے گھر افراد کی گنتی کا دن

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

خانہ ومردم شماری مہم کے دوران آج 63 اضلاع میں بے گھر افراد کی گنتی کی جارہی ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات حبیب اللہ کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں شامل اضلاع میں آج بے گھر افراد کا شمار کیا جائے گا، دوسرے بلاکس میں خانہ شماری 31 مارچ سے2 اپریل تک ہوگی۔

انہوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ 13اپریل تک دوسرے بلاکس میں مردم شماری ہو گی، باقی اضلاع میں مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہو کر 25 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔