LIVE

پاکستان کی جانب سے نوروز فیسٹیول کی میزبانی

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

رضا چوہدری
یونیسکو ہیڈ کوارٹر پیرس میں بین الاقوامی نوروز فیسٹیول کی شاندار اور رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان نے وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء کے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ میزبانی کی۔

تقریب میں شراکتی ممالک کی جانب سے علاقائی لوک موسیقی، رقص اور ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

نوروز منانے کا مقصد مختلف بین الاقوامی برادریوں کے درمیان مفاہمت، اچھی ہمسائیگی، ثقافت اور دوستی کو فروغ دینا ہے۔

یونیسکو نوروز کو انسانی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر چکا ہے۔