LIVE

پیرس میں ایشیائی کی ہلاکت پر مظاہرے پُرتشدد ہوگئے

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

پیرس میں گھریلو جھگڑے کےدوران پولیس کی جانب سے 56سالہ شخص کی ہلاکت کےبعد ایشیائی نژاد شہری مشتعل ہوگئے، پرتشدد احتجاج کےدوران کئی گاڑیوں اورسرکاری املاک کو آگ لگادی گئی۔

گذشتہ ہفتے پولیس کے ہاتھوں ایشیائی نژاد شہری کی ہلاکت کے خلاف درجنوں افراد پیرس کے مقامی تھانے کےسامنے جمع ہوئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ۔

مشتعل ہجوم میں سے کچھ افراد نے پولیس پر بوتلیں اور پتھر پھینکنے شروع کیے اور دیکھتے ہی دیکھتے احتجاج تصادم میں تبدیل ہوگیا ،جلاؤ ،گھیرائو اور فائرکریکرز کا استعمال پیرس کے اکثر مظاہروں میں دیکھنے میں آتا ہے ۔

بے قابو مظاہرین کوقابو کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، مظاہرے کے دوران 3 پولیس اہلکار پتھر لگنے سے زخمی بھی ہوئے ۔