LIVE

سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
April 27, 2024
 

فوٹو: فائل

ریاض: سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز انتقال کرگئے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادہ منصور بن بدر کی نماز جنازہ  آج جامع  مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد نماز عصر  ادا کی جائےگی۔

ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔