LIVE

کراچی: پاک کالونی میں آپریشن، پولیس اور منشیات فروش دوبدو

طلحہ ہاشمی
March 28, 2017
 

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران اہل علاقہ سے دو بدو لڑائی میں ایس ایچ او گڑھے میں جاگرا ۔

پولیس نے پاک کالونی لیاری ندی کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ،اس دوران علاقہ مکینوں نے شدید مزاحمت کی ۔

اہل علاقہ کی مزاحمت سے ایس ایچ او گڑھے میں گرگیا،جس نے نکلتے ہی مکینوں پر مبینہ تشدد کیا اور متعدد منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرلیا ۔