LIVE

آرمی چیف کی شہید میجر مدثر کے گھر آمد،لواحقین سے تعزیت کی

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید میجر مدثر کے گھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے تعزیت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کے والدین اور بیوہ نے شہید وطن کی فیملی ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بہادر والدین اور اہل خانہ کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

میجر مدثر 22مارچ کو اورکزئی ایجنسی میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔