LIVE

ترکی: 3 پاکستانی نوجوانوں کو اغواکاروں نے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
March 29, 2017
 

ترکی میں روزگار کی تلاش کے لیے جانے والے تینوں پاکستانی نوجوانوں کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا، نوجوانوں کا تعلق راولپنڈی کے نواحی علاقے روات سے ہے۔

چھ مارچ کو اغوا کاروں کی جانب سے اہل خانہ کو کال موصول ہوئی تھی، اغوا کاروں نے نوجوانوں کی رہائی کے لیے60 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

اغوا کاروں نے تینوں نوجوانوں پر تشدد بھی کیا، تینوں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔