LIVE

سیاستدان تقسیم ہیں ووٹ دینے والے نہیں،فاروق ستار

ویب ڈیسک
March 29, 2017
 

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست کرنیوالے تقسیم نظر آتے ہیں ووٹ دینے والے نہیں، حکومت سے چاہتے ہیں کہ 22اگست کے مقدمات ختم کئے جائیں ۔

جیو نیوز کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان ‘‘میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کسی بھی نظریہ دینے والے کے ساتھ جذباتی وابستگی ہواکرتی ہے،اتنی لمبی رفاقت کو چھوڑنا بڑی قربانی ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ ہم ورکرز کی ڈی بریفننگ کررہے ہیں،انہوں نے 20فیصد ورکرز کی بانی قائد سے جذباتی وابستگی کابھی اعتراف کیا ۔

فاررق ستار کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم کراچی کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے ،ہمارے کے پلیٹ فارم پر 22سوکے قریب بلدیاتی نمائندے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ مجھے شایدیہ پیغام دیاگیاکہ آپ کوجب چاہےگرفتارکریں جب چاہےچھوڑدیں،میں نے اپنی جان نہیں بچائی ہم صرف پالیسی چاہتے ہیں، یوم تاسیس کامیابی کا پیمانہ نہیں ،وہ ورکرز کنونشن تھا ۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے سیاسی باتیں کرنے کے علاوہ کچھ ہلکی پھلکی باتیں بھی کیںاور جب عشق و محبت کا ذکر نکلا توکشور کمار کا گانا’’میرے دل میں آج کیا ہے تو کہے تو میں بتادوں‘‘ سنا دیا۔