LIVE

کلبھوشن کی پھانسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، سراج الحق

ویب ڈیسک
April 10, 2017
 

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کی پھانسی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستان کے دشمنوں اور ان تمام طاقتوں کو واضح پیغام پہنچے گا جو پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پوری قوم کو اس فیصلے کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔