LIVE

پاک بھارت مذاکرات سےکلبھوشن کی جان بچ سکتی ہے، مانی شنکر

ویب ڈیسک
April 13, 2017
 

کانگریس کے رہنما مانی شنکر آئیرنے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کاعمل بحال کیاجائے، اس سے کلبھوشن جادیو کی زندگی بھی بچ سکتی ہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما مانی شنکر آیئر نےوزیر اعظم نریندرمودی کو مشورہ دیا ہے کہ اگر بھارت کےپاس بھی کوئی کلبھوشن جیسا پاکستانی قیدی ہوتو ڈیل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کوچاہیے کہ پاکستان کوآگاہ کرے کہ نئی دلی مذاکرات کاعمل بحال کرناچاہتاہے۔ اگر مذاکرات کاعمل جاری رہتاتوممکنہ طورپر جادیوکو سزا سنائے جانےجیسا واقعہ ہوتاہی نہیں۔

سابق سفارتکار کاکہنا تھا کہ جادیوکے لیے عاصمہ جہانگیر اور اعتزازاحسن جیسےوکلاکی خدمات حاصل کی جانی چاہئیں۔