LIVE

مصر: ایک ہزار قدیم مجسمے اور دس تابوت دریافت

ویب ڈیسک
April 19, 2017
 

مصر میں ایک ہزار سے زائد قدیم مجسمے اور دس تابوت دریافت ہوئے ہیں۔
آثار قدیمہ کی نگران مصری وزارت نے بتایا کہ یہ تاریخی نوادرات دریائے نیل کے کنارے آباد شہر اقصر کے ایک قدیمی مقبرے سے برآمد ہوئے ہیں۔

ایک بیان کے مطابق یہ جگہ ایک جج کا مقبرہ ہے، جسے غالباً ایک ہزار سے ڈیڑھ ہزار سال قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ کھدائی کے دوران مزید مجسمے اور نوادرات دریافت ہو سکتے ہیں۔