LIVE

عاطف اسلم کی نئے گیت کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی

ویب ڈیسک
April 19, 2017
 

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی ایک نئے گیت کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی ہوئی ہے، ان کا یہ گیت فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

عاطف اسلم نے یہ نیا گیت عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں گایا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی کام کر رہی ہیں۔

عاطف اسلم کے گانے کا عنوان ’حور‘ ہےجو پچھلے ماہ جارجیا میں فلمایا گیا تھا، اس گیت کی موسیقی موسیقار سچن جگر نے ترتیب دی ہے، یہ گیت عرفان خان پر فلمایا گیا ہے۔