LIVE

پشاور: پولیس کی کارروائی میں اشتہاری ملزم ہلاک، اہلکار شہید

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

پشاور کے علاقے خاری قلعہ میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جوابی کارروائی میں ایک اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی تھانہ انقلاب کی حدود خاری قلعہ میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شاہ فیصل شہید، جبکہ اے ایس ائی علی حسین خان زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک اشتہاری ملزم شاہ ولی مارا گیا ہے۔