LIVE

ویسٹ انڈیز کو انکے گھر پر شکست دینے کا اچھا موقع ہے، وسیم اکرم

ویب ڈیسک
April 20, 2017
 

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس ویسٹ انڈیز کو ان کے گھر پر ہرانے کا یہ اچھا موقع ہے۔ وہاب اور عامر کو سیریز میں ریوس سوئنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دباو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں سیریز کو یاد گار بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ21ویں صدی آگئی لیکن سفارشیں ختم نہیں ہوئیں، جس کے باعث ڈومیسٹک سسٹم کو بار بار تبدیل کرنے کے بعد بھی صحیح ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے۔