LIVE

مصر: سینا ئی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی، 19 جنگجو ہلاک

خالد غازی
April 20, 2017
 

مصری فوج نے سینا ئی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 19 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

فوجی ترجمان بریگیڈئیر تامر رفاعی نے بتایا کہ فوج نے جزیرہ نما سینائی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داعش سے وابستہ مقامی شدت پسند تنظیم انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی بمباری کرکے متعدد ٹھکانوں، اسلحہ کے گوداموں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

اس دوران تنظیم کے 19 جنگجوؤ ںکو ہلاک کردیا گیا، جن میں شرعی کمیٹی کے سربراہ بھی شامل ہے۔ سینا ئی میں بمباری کا سلسلہ بدھ کے روز مصری وزیر اعظم کے حکم پر شورش زدہ علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔