LIVE

نامعلوم افراد اغوا یا قتل کرنا چاہتے ہیں: ڈاکٹر عاصم

ویب ڈیسک
April 21, 2017
 

سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے، نامعلوم افراد انہیں اغوا یا قتل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز ایک سفید ڈبل کیبن گاڑی اور سیاہ رنگ کی کار نے اُن کی گاڑی کا تعاقب کیا ۔

ڈاکٹر عاصم نے واقعے کی ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار 4افراد میں سے ایک نے پستول تانا مگر سیکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے پر فرار ہوگئے۔