LIVE

ڈی آئی جی کے بیٹے کا قتل، مقتول کے گلے پر رسی کے نشانات نہیں ملے

طلحہ ہاشمی
April 22, 2017
 

کراچی میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہرکےبیٹےکے قتل کی تفتیش میں نئی بات سامنے آئی ہے،تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ مقتول کے گلے پر رسی کے نشانات نہیں ملے۔

ذرائع میڈیکولیگل کے مطابق مقتول کو گلے پر دبائے جانے کے نشانات موجود ہیں، مقتول کا گلا دبائے جانے سے گردن کی ہڈی ٹوٹی ہے۔

ذرائع میڈیکولیگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ قتل سے پہلے عمیر کو کوئی نشہ آور چیز دی گئی،کیمیکل رپورٹ آنے پر موت کی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔