LIVE

لاہور: نیو انارکلی میں واقع پلازہ میں آتشزدگی

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

لاہورکے نیو انارکلی میں واقع پلازہ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی8گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کی وجہ سے 4سے5 دکانوں میں سامان جل گیا، پلازہ میں ریڈ میڈ گارمنٹس کی دکانیں واقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پلازہ میں دھواں بھر گیا اور اندر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، دکان مالکوں کا ریسکیو اہل کاروں سے جھگڑا بھی ہوا ہے۔