LIVE

شنگھائی میں جدید گاڑیوں کاسالانہ میلا

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

شنگھائی میں جدید ماڈلزکی گاڑیوں کے سالانہ میلے میں چمچماتی لگژری گاڑیاں شائقین کے لئے پیش کردی گئیں۔

شنگھائی میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا سالانہ میلا سج گیا ہے جہاں دنیا بھر سے مشہورلگژری برانڈز کی قیمتی،جدید اور چمکتی دمکتی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں ۔

میلے میں دنیا بھر سے مشہور لگژری برانڈز کی ایک سے بڑھ کر ایک پرآسائش، بہترین ماڈل اور دلکش ڈیزائن کی حامل گاڑیاں پیش کی گئی ہیں۔

یہ میلہ 28اپریل تک جاری رہے گا ۔