LIVE

لاڑکانہ ،ٹرانسفارمر جواب دے گیا، دھماکے سے پھٹ گیا

ویب ڈیسک
April 24, 2017
 

لاڑکانہ میں 39ڈگری کی گرمی میں بجلی کی اوور لوڈنگ کے باعث بجلی کا ٹرانسفارمر جواب دے گیا،جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

آگ کے شعلوں نے ٹرانسفارمر کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث گرد و نواح کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر جلنے کے بعد بند ہونی والی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے۔

بجلی کمپنی کے مطابق دوسرے ٹرانسفارمر کا انتظام کیا جارہا ہے، رات گئے تک بجلی بحال ہوجائے گی۔