LIVE

پاکستان امریکا سے تعلقات کو بلندی پر لے جانا چاہتا ہے: اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
April 25, 2017
 

پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے باہمی تعلقات کو ایک بار پھر بلندی پر لے جانا چاہتا ہے۔

امریکی چیمبر آف کامرس کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا بھر سے آنے والے سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ ہے، پاکستان میں توانائی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، حکومت 25ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے ماسٹر پلان پر کام کر رہی ہے۔