LIVE

کراچی میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی

TICKER
April 25, 2017
 

کراچی میں ماڑی پور گیٹ نمبر 6کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹائروں کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔