LIVE

بدلتے موسم کے ساتھ بالوں کے بدلتے انداز

ویب ڈیسک
April 26, 2017
 

.... نادیہ فیصل.....
موسم بہار اور گرما کی مناسبت سے کراچی میں ہیئر شو منعقد کیا گیا، جس میںمختلف کلرز ریمپ پر پیش کئے گئے۔

موجودہ اسپرنگ سمر کی اٹ لُکس( it looks ) پر مبنی ہیئر شو میں اسٹائلنگ اور کٹ کے ساتھ سیزن کے اِن کلرز کو ریمپ پر پیش کرنے کے لئے ایک بار پھر بین الاقوامی اسٹائلسٹ طارق رز کو دعوت دی گئی تھی۔

شو میں پیش کئے گئے سیزن کے نئے کلرز میں ریڈ، گلوڈ کوپر کے علاوہ نیوڈ بیژ کے ایسے مختلف شیڈز پیش کئے گئے جو ہر شخصیت کے لئے خاص ٹیلر میڈ ہوں اور کم سے کم میک اپ کے ساتھ ان کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوسکیں۔

لبان کے مشہور زمانہ اسٹائلسٹ کی نگرانی میں سیزن کے نئے ہیئرٹرینڈز پر مبنی یہ روڈ شو اسلام آباد اور لاہور سے سفر کرتا کراچی میں اختام پزیر ہوگیا۔