LIVE

ایس ای سی پی نے بھی جے آئی ٹی کیلئے 3 نام بھجوا دیے

اشرف ملخم
April 26, 2017
 

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے لیے 3 نام سپریم کورٹ کو بھجوا دیے۔

ظفرحجازی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بھجوائے گئے ناموں کو پبلک نہیں کر رہے، عدالت عظمیٰ اپنی صوابدید پر جسے چاہے جے آئی ٹی کا رکن بنا دے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نےعثمان حیات، علی عظیم اورظفرمرزا کے نام سپریم کورٹ کو بھجوائے ہیں۔