LIVE

رحیم یار خان: مسلح ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کرلیا

ویب ڈیسک
April 27, 2017
 

رحیم یارخان میں موضع فتح پور کے علاقے سے مسلح ڈاکوؤں نے 7 افراد کواغوا کر لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ماچھکہ کے شہری چوری کئے گئے مویشی کے کے تعاقب کے بعد واپس آرہے تھے، کہ ڈاکو سلطور شر کے مسلح گینگ نے اغوا کرکے کچے کے علاقے میں یرغمال بنالیا ہے۔

ایس ایچ او ماچھکہ امجد رشید کا کہنا ہے کہ ایک مغوی مٹھل ماچھی سے موبائل فون پررابطہ ہوا ہے۔مغوی نے یرغمال بنائے جانے کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے بازیابی کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔