LIVE

مقدونیہ: اقلیتی اتحاد کا صدر منتخب ہونے پر احتجاج

ویب ڈیسک
April 28, 2017
 

مقدونیہ میں اقلیتی اتحاد کا صدر منتخب ہونے پر احتجاج حکومتی ایوانوں تک پہنچ گیا۔ مظاہرین پولیس سے لڑتے بھڑتے پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدونیہ میں سیاسی آتش فشاں اس وقت پھٹ پڑاجب مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔

مقدونیہ کے قومی پرچم اٹھائے نقاب پوش مظاہرین نے وہاں موجود پارلیمینٹرینز اور صحافیوں کو تشدد کانشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق سیاسی بحران کے باعث دسمبر سے مقدونیہ میں کوئی حکومت نہیں ۔