LIVE

فرینچ رگبی لیگ کا گراؤنڈ’ میدان جنگ‘ بن گیا

ویب ڈیسک
April 29, 2017
 

فرینچ رگبی لیگ کے میچ کے دوران کھیل کا میدان ،میدان جنگ بن گیا۔

رگبی لیگ کے میچ کے دوران اکیس سال کے کھلاڑی نےغصے میں ریفری کو گھونسہ دے ماراجس سے اس کا جبڑا ٹوٹ گیا۔ریفری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس کے بعد بھی کھلاڑی کا غصہ کم نہ ہوا،اس نےمخالف ٹیم کے مشتعل کھلاڑیوں سے بھی دو دو ہاتھ کر ڈالے۔

غصہ کرنے والے کھلاڑی پر تا حیات پابندی لگا دی گئی ۔