LIVE

ترکی میں وکی پیڈیا پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
April 29, 2017
 

ترکی نے انسائیکلو پیڈیا ویب سائٹ وکی پیڈیا پر پابندی لگادی ہے ،یہ بات ترکی میں ایک مانیٹرنگ گروپ نے بتائی۔

ترک حکام نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا اور یہ واضح نہیں ہےکہ پابندی کیوں لگائی گئی ۔

تاہم پابندی کےبعد ترکی میں صارفین وکی پیڈیا تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔