LIVE

کیوبا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، آٹھ فوجی ہلاک

ویب ڈیسک
April 30, 2017
 

لاطینی امریکہ کے ملک کیوبا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

حادثہ کیوبا کے مغربی پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ طیارے نے دارالحکومت کے نواح میں واقع ایک ایئرپورٹ سےاُڑان بھری۔ پرواز کے بعد 55 کلومیٹر دور طیارہ زمین پہ آگرا۔

فوجی ترجمان نے طیارے میں سوار آٹھوں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے۔