LIVE

امریکی ریاست میزوری میں بارش اور سیلاب، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
April 30, 2017
 

امریکا کی ریاست میزوری میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 لاپتہ ہیں، گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مک ڈونلڈ کاؤنٹی میں چھ انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سیلاب کی صورت حال کا سامنا ہے۔

ادھر اوکلاہوما میں بھی ژالہ باری، تیز بارش اور سیلاب کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔