LIVE

چیمپئنز ٹرافی :سری لنکا نے ایلن ڈونلڈ کی خدمات حاصل کرلیں

سید یحییٰ حسینی
April 30, 2017
 

جنوبی افریقا کے ایلن ڈونلڈ کا شمار دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز کی فہرست میں نمایاں دکھائی دیتا ہے،50سال کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر نے فٹنس مسائل کے سبب 2003ءمیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

ایلن ڈونلڈ ان دنوں انگلش کاونٹی کینٹ کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،البتہ کاونٹی نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ 2 ماہ کے لئے کرکٹ سری لنکا سے منسلک رہیں۔

سری لنکا نے ٹیسٹ میں 330 اور ون ڈے کرکٹ میں272وکٹیںحاصل کرنے والے فاسٹ بولر کی یکم جون سے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے لئے خدمات حاصل کی ہیں ،وہ سری لنکن فاسٹ بولنگ کے لئے بطور مشیر خدمات انجام دیںگے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر سری لنکا کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولرز چمندا واس ،نوان زوئیسا ،چمپکا راما نائیکے اور رویندرا پشپا کمارا کیساتھ فاسٹ بولرز کی تربیت میں بھی حصہ لیں گے،

پالا کیلے میں 9سے16مئی تک اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایک کیمپ لگانے کا بھی اعلان کیا ہے،جہاں ایلن ڈونلڈ باقی سری لنکن کوچز کی ہمراہ ہوں گے۔