LIVE

عمران کا سیاست میں رہنے کا جواز ختم ہوچکا ،آصف کرمانی

ویب ڈیسک
April 30, 2017
 

وزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی نےکہاہے کہ نواز شریف قوم کے منتخب وزیر اعظم ہیں،خود عمران خان کا سیاست میں رہنے کا اخلاقی جواز کب کا ختم ہو چکاہے۔

انہوں نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ مسترد کیےجانےکےباوجود ڈھیٹ بن کر ابھی تک سیاست سے چپکے ہوئے ہیں۔

آصف کرمانی نے مزید کہا کہ یو ٹرن خان کی جھوٹ اور بہتان کی سیاست کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے، جھوٹ ان کے چہرے پر لکھا ہوتاہے۔

ان کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن نےان کا پہلے بھی مقابلہ کیا، آئندہ بھی ان کو سیاسی میدان میں شکست فاش دیں گے۔