LIVE

پاناما کیس فیصلہ: جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک
May 05, 2017
 

پاناماکیس فیصلے پر عمل درآمدکے لئے قائم سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کے لیے آج پھر سماعت کرے گا، جس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن ذاتی حیثیت میں پیش ہوںگے۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پناما کیس کی جے آئی ٹی کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے افسروں کے نام طلب کئے تھےجبکہ عدالت نے دونوں اداروں کے سربراہوں کو طلب کر رکھا ہے ۔ بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے جے آئی ٹی کے لیےاسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے گریڈ 18 اور اوپر کے افسران کی فہرست طلب کی تھی ۔

اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ ہم تمام معاملات کو شفاف رکھنا چاہتے ہیں لوگ ایسے ہونے چاہئیں جن کی ہیرے جیسی ساکھ ہو۔