LIVE

پانامالیکس کے معاملے پر جے آئی ٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک
May 09, 2017
 

پاناما لیکس کے معاملے پر جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی زیرصدارت شروع ہوگیاہے، اجلاس میں کام کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی معاونت کے لئے ایف آئی اے اور نجی شعبہ کے ماہرین کی خدمات لی جائیں گی جبکہ اجلاس میں جے آئی ٹی عدالتی فیصلے اور دستیاب مواد کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مواد کے جائزے کے بعد وزیر اعظم اور بچوں کو نوٹس جاری کرے گی جبکہ بیرون ملک سے ریکارڈ کے حصول کے لئے متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔