LIVE

پاک ترک طیاروں کی فروخت،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویب ڈیسک
May 10, 2017
 

ترکی اور پاکستان کے درمیان جنگی جہازوں اور سپر مشاق طیاروں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔

ترک دفاعی انڈسٹری انڈر سیکریٹریٹ کے مطابق ترکی پاکستان کو 4 ترک ساختہ کورویٹ جنگی جہاز فروخت کرے گا، جب کہ پاکستان ترکی کو پاکستان ساختہ 52سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا۔

یہ پہلی بار ہوگا کہ نیٹو رکن ملک کی جانب سے سپر مشتاق طیاروں کا استعمال کیا جائے، ترک دفاعی انڈسٹری انڈرسیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں مالی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔