LIVE

ہما قریشی کی دہشت سے بھرپور فلم ’دوبارہ‘ کا ٹریلر

ویب ڈیسک
May 10, 2017
 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ثاقب سلیم کی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم ’دوبارہ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

پراوال رامن کی ہدایت کاری میں بننے والی س فلم میں ہما اور ثاقب بہن بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی ایک آسیب زدہ شیشے کی گرد گھومتی نظر آتی ہے۔

اس فلم کی کاسٹ میں ہما قریشی اور ثاقب سلیم کے علاوہ عادل حسین، لیزا رائے، ریا اور میڈالینا بھی شامل ہیں۔

خوف اور دہشت کے مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 2جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔