LIVE

مبینہ ملاقات کی بورڈ کو فوری اطلاع دی تھی، وکیل شرجیل خان

ویب ڈیسک
May 16, 2017
 

ذیشان بخش
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل شرجیل خان کیس کی مسلسل دوسرے روز سماعت مکمل ہو گئی۔

کرکٹر کے وکیل نے کہا ہے کہ مبینہ ملاقات کی پی سی بی کو فوری اطلاع دے دی تھی جبکہ پی سی بی کے لیگل ایڈوائزر نے سوال اٹھا دیا کہ کسی پرستار کو کسی نامعلوم کیفے میں جا کے نہیں ملا جاتا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا میدان پھر سے فکسنگ کیس کا ایوان بن گیا ہے ۔

شرجیل خان کی مسلسل پیشی کے دوسرے روز جرح شروع ہوئی، کرکٹر کے وکیل نے اعترافی بیان سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ، ساتھ ہی کہا کہ مبینہ شخص سے ملاقات کی اطلاع بھی بروقت دے دی تھی۔

پی سی بی کی طرف سے تفضل رضوی کی دبنگ انٹری ہوئی وہ کہتے ہیں کہ ایک پرستار سے ایک نامعلوم کیفے میں ملاقات قابل تشویش ہے۔

فکسنگ اسکینڈل کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ، یہ تو کوئی نہیں جانتا البتہ کہا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز اس کیس کی سمت کا تعین کر دیں گے۔