LIVE

پی سی بی میرے خلاف بیانات دلوا کر دباؤ ڈال رہا ہے، ناصر جمشید

ویب ڈیسک
May 17, 2017
 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ناصر جمشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں سے میرے خلاف بیانات دلوا کر دباؤ ڈال رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ یہ سب پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی ایما پر ہورہا ہے تو کیا یہ بات تسلیم کی جائے گی۔

ناصر جمشید نے کہا کہ پی سی بی کے پاس اگر میرے خلاف ثبوت ہیں تو میڈیا میں لے کر آئیں، اس کیس سے ان کی ذاتی زندگی متاثر ہورہی ہے۔

ناصر جمشید کا مزید کہنا تھا کہ وکیل سے مشاورت مکمل کرلی ہے، پی سی بی کو کورٹ میں لائیں گے ۔