LIVE

بھارت :آگ بنی حجام کا اوزار،سامنے آئے منفرد انداز

ویب ڈیسک
May 17, 2017
 

دنیا بھر میں کئی ماہر حجام شہرت حاصل کرنے کے لئے منفرد انداز میں مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ہیر کٹس دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

بھارت میں بھی ایسے ہی کئی ماہر حجاموں کی دھوم مچی ہوئی ہے جوآگ کے ذریعے ایسے منفرد ہیر کٹس دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کے ایک معروف سیلون میں ماہر اسٹائلٹس نت نئے اور منفرد ہیر کٹس دینے کے لئے جلی ہوئی موم بتی کا استعمال کرتے ہیں، جن کے پاس بال کٹوانے کے لئے روز شائقین کی ایک بڑی تعدادسیلون میں موجود ہوتی ہے۔

بال کاٹنے کا یہ منفرد انداز نا صرف بھارت میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبولیت حاصل کررہا ہے۔