عالمی عدالت انصاف میں بھارتی وکیل ہریش سالوے نے کلبھوشن کے کیس کے دفاع کیلئے صرف ایک روپیہ فیس لی۔
بھارتی وزیرخارجہ نے یہ بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا اور کہا کہ کلبھوشن کیس کے دفاع کیلئے بھارتی وکیل نے بھارتی سرکار سے ایک روپیہ فیس طلب کی ۔
بھارت نے کلبھوشن کی پاکستان میں سزائے موت کے فیصلے کےبعد عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس پر آج عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی پھانسی پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔