LIVE

منگھو پیر: گیس پائپ لائن دھماکا، 2 ملزمان گرفتار

ذیشان شاہ
May 19, 2017
 

کراچی کے علاقے منگھو پیر سے قانون نافذ کرنےوالے ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گیس پائپ لائن اڑانے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔گرفتار ملزمان میں ایاز بروہی اور محمد خان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سوئی کے مقام پر گیس پائپ لائن اڑانے کی وارداتوں اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پرحملے میں بھی ملوث ہیں۔

ملزمان کا نیٹ ورک لیاری میں قائم ہے، ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی ڈیوائس اور دیگر سامان برآمدکیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔