LIVE

عمران کا وزیراعظم بننے کا امکان دور تک نہیں،رانا ثنا

ویب ڈیسک
May 19, 2017
 

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات دور دور تک نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منفی سیاست کے نتیجے میں 2018ء میں عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم ہوجائے گا، میاں نواز شریف کل بھی عوام کی عدالت میں سروخرو ہوئے،آئندہ الیکشن میں بھی سرخرو ہوں گے۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ جو لوگ سپریم کورٹ سے ہمارا جنازہ نکالنا چاہتے تھے ، انہی کا جنازہ نکل گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میٹرو اور اورنج لائن کے منصوبے صرف لاہور کے نہیں پورے پنجاب کے ہیں ، اورنج لائن کا روٹ تبدیل ہونے سے لاگت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔