LIVE

لیاری ایکسپریس وے اگست میں مکمل ہو جائیگی، چیئرمین این ایچ اے

ویب ڈیسک
May 19, 2017
 

چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے اگست میں مکمل ہو جائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ کراچی تا حیدرآباد موٹر وے کا منصوبہ بھی اگست میں مکمل کر لیا جائے گا۔

شاہد اشرف تارڑ نے یہ بھی بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے 14 اگست تک ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے مکمل ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی اور کراچی کے شہریوں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔