LIVE

اسلامی امریکی اجلاس اتحاد کا عظیم الشان مظاہرہ ہوگا: امام کعبہ

ویب ڈیسک
May 19, 2017
 

امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی امریکی اجلاس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجلاس مسلم امہ کے اتحاد کا عظیم الشان مظاہرہ ثابت ہوگا۔

مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ پیش کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن حمید نے کہا کہ تمام عرب ،مسلمان اور دوست ممالک کے سربراہان کا اسلام کے اصل اور ابدی مرکز میں اجتماع اور اس سرزمین پر قائم نظام حکومت کے گرد اکھٹا ہونا اس حکومت کی اور حرمین شریفین کی حفاظت اور خدمات کی تائید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف یہ اسلامی مرکز سیسہ پلائی دیوار بن کر ابھرے گا اور دنیا کو اسلام کے آفاقی تعلیمات سے روشناس کرانے میں مددگار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا بھر کے تہذیبوں اور بین المذاہب وبین الاقوام ہم آہنگی پر زور دیتا رہا ہے۔