LIVE

کلبھوشن معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے:ایاز صادق

ویب ڈیسک
May 19, 2017
 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےکہاہے کہ کلبھوشن کی سزا کا معاملہ قومی اہمیت کا مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صحافیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہاکہ اگر آرمی چیف نے یہ کہا کہ وکیل فوج نے فراہم کیا تو ان پر تنقید بلاجواز ہے، مجھے اس کیس کی زیادہ تفصیلات نہیں معلوم اس لئے مزید تبصرہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملہ پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے،ڈان خبر کےمعاملے پر ہر ادارے نے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میڈیا کی تنقید ہمارے لئے رہنمائی کا باعث ہے،قومی اسمبلی میں حاضری کی کمی ختم کرنا میرا اختیار نہیں،کورم پورا کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

فاٹا اصلاحات قانون سازی میں تاخیر کے سوال پر اسپیکر ایاز صادق نےکہاکہ تاخیر کےذمہ دار خود فاٹا ارکان ہیں،رکن فاٹا شاہ جی گل آفریدی نے فاٹا کاز کو نقصان پہنچایا، وہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی تقریر کے دوران بھی بغیر اجازت مسلسل بولتے رہے، شیریں مزاری مجھے تنگ کرتی ہیں تو مجھے بھی جواباً ایسا رویہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔