LIVE

بھتہ کلچر ختم کر دوں گی، خاتون ایس ایچ اورنگ محل تھانہ

عدنان ملک
May 20, 2017
 

لاہور کے اہم ترین تھانے رنگ محل کی خاتون ایس ایچ او غزالہ محمود کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تھانے کی حدود سے ماہانہ بھتہ وصولی کا خاتمہ کر دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اہلکار منتھلی لے گا نہ کوئی سائل منتھلی دینے کی جرأت کرے گا، ہر کام میرٹ پر ہوگا، تھانہ کلچر میں تبدیلی نظر آئے گی۔

تھانہ رنگ محل کی ایس ایچ او غزالہ محمود ماسڑ آف ہسٹری اور پنجا ب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی کےبعد 1998ء میں اے ایس آئی سلیکٹ ہوئی تھیں۔

وہ یو این او کے مشن پر بیرون ملک انسٹرکٹر بھی رہیں، بحیثیت ایس ایچ او یہ ان کی پہلی پوسٹنگ ہے اور وہ بھی ایسے علاقےمیں جہاں منشیات، جرائم اور تجاوزات کی بھر مار ہے۔

ایس ایچ او غزالہ کاکہنا ہے کہ فیملی اور ڈیوٹی کو بہتر طریقے سے مینج کر نا ان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، میکے اور سسرال میں بھرپور پذیرائی ملی، افسران نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے بخوبی نبھائوں گی۔

غزالہ محمود کا کہنا ہے کہ علاقے کی مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات کو میرٹ پر کام کی یقین دہانی کرائی ہے۔