LIVE

اسلام آباد :قائد اعظم یونیورسٹی میں تصادم کے 2 مقدمات درج

ایاز اکبر یوسف زئی
May 21, 2017
 

قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے معاملہ میں اسلام آباد پولیس نے واقعے کی دو ایف آئی آرز درج کر لی گئیں۔

ڈپٹی رجسٹرار ہمایوں خان کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کی گئی ایف آئی آرمیں مہران کونسل کے 12جبکہ بلوچ کونسل کے 13لوگوں کو نامزدکیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں طرف سے 100،100نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیاہے ۔ درج مقدمہ میں اقدام قتل، فائرنگ ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مہران کونسل کے شفقت منگریو کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں منصور سومرو اور دلدار حسین شا مل ہیں ۔